بھارت،زہریلی گیس کے اخراج سے6 فیکٹری ورکرز ہلاک
نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں زہریلی گیس کے اخراج سے 6 فیکٹری ورکرزہلاک اور22متاثرہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہرسورت میں فیکڑی کے قریب کھڑے کیمیکل ٹینکرسے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 6 فیکڑی ورکرزہلاک اور22 متاثرہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گیس سےمتاثر22ورکرز بیہوش ہوگئے جنہیں سپتال منتقل کردیا گیا۔فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرٹینکر کے وال کوبند کرکے گیس کا اخراج روکا۔گیس سے متاثرافراد میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
زہریلی گیس کے اخراج سے2 کتے بھی مرگئے۔