ن لیگ حکومت سے سستی سڑک بنانے پر وزیراعظم کی این ایچ اے کو مبارکباد

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سستی سڑک بنانے پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے عوام کا پیسہ بچانے پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دیتا ہوں، 4 لین ہائی وے مسلم لیگ (ن) دور حکومت سے 138 فیصد کم لاگت پر بنائی گئی۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کے محصولات میں 125 فیصد اضافہ ہوا، وزارت مواصلات نے 5 ارب روپے سے زائد کی مالیت کی زمین کو تجاوزات سے واگزار کرایا، یہ سب عالمی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کے باوجود ممکن ہوا۔