قاضی حسین احمد اتحاد امت کے داعی ,مضبوط قوت ارادی کے مالک , اعلی سوچ و فکر کے حامل لیڈر تھے – اتحاد بین المسلمین کے لئے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا -دردانہ صدیقی

راولپنڈی (پ-ر) سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر امن عالم اور اتحاد المسلمین کی جدوجہد کی درخشاں مثالیں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں – آپ بے باک اور جرأت مند رہنما تھے جو آج بھی لاکھوں ارکان و کارکنان کے دلوں میں بستے ہیں – ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی قدآور شخصیت و مثالی کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا –
ارکان و کارکنان کی مثالی تربیت کے لئے اپنی ذات کو بطور نمونہ پیش کیا – ہمیشہ اپنی ذات کو بحثیت امیر جماعت اسلامی احتساب کے کٹہرے میں پیش کیا –
آپ اہم بین الاقوامی ایشوز پر دیگر اسلامی ممالک میں وطن عزیز پاکستان کے عوام کی امنگوں اور موقف کے بہترین ترجمان رہے –
خواتین کے حقوق و فرائض اسلامی چارٹر کے مطابق فراہم کرنے کے زبردست حامی تھے اور اس حوالے سے قانون سازی کے معاملات میں تاحیات ہیش پیش رہے –
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے لئے ان کی خدمات آج بھی ہماری مشعل راہ ہیں – ان کی دی ہوئ تربیت اور حکمت عملیوں کی برکات آج بھی اجتماعیت کے اندر محسوس کی جارہی ہیں – اللہ تعالی ان سب کاوشوں کو قاضی صاحب کے حق میں صدقہ جاریہ بنا دیں – اور ان کے لگائے ہوئے پودے تن آور درخت بن کرتمام عالم اسلام کے لئے تاحیات شجر سایہ دار رہیں – آمین