06 جنوری، 2022: پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ گوادر بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کرپسنی ائیر پورٹ پہنچ گیا۔ پاک فضا ئیہ، حکومت پاکستان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن سر انجام دے رہی ہے۔ طیارہ 39,860 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان لے کر روانہ ہوا جن میں خوراک، ٹینٹ اور ادویات شامل ہیں۔ حالیہ سیلاب نے گوادر کے نشیبی علاقوں میں بہت تباہی مچائی ہےجس سے دیہات اور انفراسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران عوام کی امداد کے لیے اپنا کردار بھرپور ادا کیا ہے۔