ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایچ آر ایم سی آئی لئیق زمان کا ریسکیو 1122 فائر برگیڈ ڈی ایم اے اور ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کا سرپرائز وزٹ۔

اسلام آباد (۔۔۔۔۔۔۔) ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایچ آر ایم سی آئی لئیق زمان نے ریسکیو 1122 فائر برگیڈ اور ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کا سرپرائز وزٹ کیا۔ فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق وزٹ کے دوران ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایچ آر ایم سی آئی لئیق زمان نے حاضری اور کام کا جائزہ لیا اور غیر حاضر عملے کو وضاحت دینے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر عملے نے ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایچ آر ایم سی آئی لئیق زمان کو بریفننگ دی۔ ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ایچ آر ایم سی آئی لئیق زمان کا کہنا تھا کہ عملہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہے جو بہترین کام کرے گا اسکو شاباشی دی جائے گی جبکہ سستی اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے کام کریں۔ کام ہی سے آپکی عزت ہے