وادی لیپا لیپہ پانچ دنوں سے مسلسل برفباری کا سلسلہ شروع ہے شدید برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح مفلوج
وادی لیپا (رضوان اعوان) لیپہ پانچ دنوں سے مسلسل برفباری کا سلسلہ شروع ہے شدید برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وادی کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے پانچ دن سے منقطع ہے برفباری کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہے شہری گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے وادی لیپہ میں کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے تفصیلات کے مطابق وادی لیپا شدید برف باری کی وجہ سے ریشیاں موجی شیر گلی روڈ 5دن سے ٹریفک کے لئے بند ہے لیپا پانچ دن سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے وادی کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی کمی ہونا شروع ہوگئی ہے شدید برف باری کے باعث وادی لیپا کے مختلف گاؤں میں کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے جس سے علاقہ مکین گھروں تک محصور ہو کر رہے ہیں شدید برف باری کے باعث وادی کی اندرونی ویلی کی رابطہ سڑکیں بھی جو مختلف گاؤں کو ملاقات ہوئی تھی جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہیں انتظامیہ کا کہنا ہے شہری غیر ضروری سفر اس برف باری بھی نہ کریں محکمہ شاہرات کا کہنا ہے برفباری بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ ہو رہی ہے جس وقت موسم صاف ہو گا روڈ پر مشنری کام شروع کر دے گی روڈ کو جلد سے جلد بحال کیا جائے گا موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے برفباری کا یہ سلسلہ مزید 12 گھنٹے تک جاری رہے گا