اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ تین مالی سالوں میں 12 ہزار 570ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کر لیا۔
دستاویزات کے مطابق مالی سال 2018-19میں کل 3828.5ارب روپے کا ریونیو میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 1445.5 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 1459.2 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 238.2ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 685.6ارب روپے اکٹھے ہوئے۔
مالی سال 2019-20میں ایف بی آر نے کل 3997.4 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیاجس میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 1523.4ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1596.9 ارب روپے، ایف ای ڈی کی مد میں 250.5ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 626.6 روپے اکٹھے کیے گئے۔
مالی سال 2020-21میں ایف بی آر نے 4745ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیاجس میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 1731.3 بلین روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1988.3 بلین روپے،ایف ای ڈی کی مد میں 277بلین روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 748.4 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔