مضرِ صحت کولیسٹرول کم کرنے والے خوش ذائقہ پھل
لندن: کولیسٹرول جدید دنیا کا ایک ہولناک عارضہ بن چکا ہے۔ تاہم جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بعض اقسام کے موسمی اور خوش ذائقہ پھل صحت کے مضر ایک قسم کے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ کولیسٹرول کی دو بنیادی اقسام ہیں۔ یہ جسمانی چکنائیاں ہیں جنہیں ایل ڈی ایل اور ایچ ڈی ایل کا نام دیاگیا ہے۔ ان میں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول دھیرے دھیرے رگوں اور شریانوں میں جمع ہوتا رہتا ہے اور امراضِ قلب، فالج اور بلڈ پریشر کی وجہ بن سکتا ہے۔
مسلمہ تحقیق کے مطابق ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے والے پانچ پھل ایسے ہیں جن کا باقاعدہ استعمال خون میں اس مضر بلا کو کم کرسکتا ہے۔ اس طرح یہ پھل علاج بالغذا کی بہترین مثال ہیں۔ ان میں سرِ فہرست پھلوں کا احوال نیچے دیا جارہا ہے۔
اسٹرابری
شوخ اور خوش رنگ اسٹرابری بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں اور اپنے ذائقے کی وجہ سے سب کو بھاتی ہیں۔ ان میں بعض اینٹی آکسیڈنٹ اور فلے وینوئڈز کی وجہ سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی شرح کو کم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہی اجزا سرطان سے بھی بچاتے ہیں اور جلد کو بہترین حالت میں رکھتے ہیں۔
سیب
روزانہ ایک سیب کھانے کا عمل آپ کو ڈاکٹروں کے پاس جانے سے بچاسکتا ہے۔ سیب بلاشبہ صحت کا خزانہ ہے۔ ایک جانب تو یہ ڈپریشن اور اداسی کم کرتا ہے۔ اپنی گونا گوں خواص کی بنا پر پورے جسم کے لیے مفید ہے اور ساتھ ہی ایل ڈی ایل کولیسٹرول تیز سے کم کرسکتا ہے۔
سیب میں موجود ایک خاص قسم کا ریشہ (فائبر) پیکٹن بھی ہے جو کولیسٹرول کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔
رس دار کھٹے پھل
لیموں، نارنجی، کینو، اور گرے فروٹ وغیرہ سٹرس فروٹ یعنی کھٹے رس دار پھلوں میں شامل ہیں۔ سردیوں میں یہ پھل بکثرت اور کم قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کی بدولت یہ تمام پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو امنیاتی نظام کو قوی بناتے ہیں۔
ان رس بھرے کھٹے پھلوں میں حل شدہ فائبراوردیگر کیمیائی اجزا نہ صرف دل کو توانا رکھتے ہیں بلکہ کولیسٹرول کو تیزی سے گھٹاتے ہیں۔ اس کی ایک اہم مثال یورپی تحقیق سے سامنے آئی جہاں ہزاروں افراد کو کئی ماہ تک نارنجی کا رنگ دیا گیا ۔ اس سے ان کے ہاتھ اور پیروں میں سن ہونے کا عمل بہت حد تک کم دیکھا گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نارنجی کے رس میں موجود کئی اجزا خون کو پتلا کرکے اس کی روانی میں اضافہ کرتے ہیں۔
ایواکیڈو
مگرناشپتی اور ایوا کیڈو کو سپرفوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ ایواکیڈو اب پاکستان میں بھی دستیاب ہیں جسے آزمانا ضروری ہے۔ ایواکیڈو میں موجود کئی اجزا نہ صرف خون میں گلوکوز کو نارمل رکھتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر روکنے کا جادوئی اثر رکھتے ہیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر مستقبل طور پر ایواکیڈو استعمال کی جائے تو کولیسٹرول کی سطح تیزی سے کم ہوسکتی ہے۔
انگور اور کولیسٹرول
اگر کولیسٹرول گھٹانا چاہتے ہیں تو انگور کھانے کی عادت اپنا لیجئے۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انگورکا باقاعدہ استعمال معدے کی تیزابیت میں 40 فیصد کمی کرسکتا ہے۔ دوسری جانب اس میں موجود فائبر کولیسٹرول گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔