صبور اور علی انصاری کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو جذباتی کردیا
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصوت جوڑی صبور اور علی انصاری کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو جذباتی کردیا.
معروف اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی خوب دھوم دھام طریقے سے منائی گئی جس میں کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر صبور اور علی انصاری کی شادی کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ صبور علی کی جانب سے ایک اور ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک طویل نوٹ لکھ کر اپنی خوبصورت شادی کے خوشی اور غم کے جذبات مداحوں شیئر کیے۔
صبور علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ گھر اور اپنے خاندان کو چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنا ہمیشہ سے میرا سب سے بڑا ڈر رہا ہے لیکن میں ان لمحات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، میں سارا وقت خوشی اور مسرت کے آنسوؤں میں ڈوبی رہی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس خوبصورت موقع پر اپنی والدہ کو بہت یاد کیا سوچ رہی تھی کہ وہ مجھے علی کے ساتھ دیکھ کر کتنی خوش ہوئی ہوں گی اور وہ ہم پر کتنی محبتیں برسا رہی ہوں گی۔
صبور علی نے کہا کہ میں علی کو اپنی زندگی میں لانے کے لیے اللہ کا شکر ادا کرنے سے خود کو نہیں روک پائی، اس دن کے ہر لمحات نے مجھے بہت جذباتی کردیا میں بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے ایسا شخص ملا جو میرے اور میرے خاندان کے لیے اتنا پیار کرنے والا، دیکھ بھال کرنے والا اور احترام کرنے والا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کو بھی صبور علی کی ویڈیو نے جذباتی کردیا اور انہوں نے اس خوبصورت جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر کے کمنٹس باکس بھر دیا۔