ذوالفقار علی زلفی کو ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، معروف پروگرام آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی معروف پروگرام آرگنائزر،کالم نگار پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے ذوالفقار علی زلفی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ فنکاروں اور تخلیق کاروں کو ان کا اصل مقام دلانے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ کو اسکی اصل حالت پر لانے کی بھر پور کوشش کریں گے، آرٹ، فن وثقافت کے فروغ میں انکا پہلے بھی کردار ناقابل فراموش ہے۔پیرسیدسہیل بخاری نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ بزدار حکومت نے پہلی بار کسی آرٹسٹ کو اس اہم عہدے پر تعینات کیا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذوالفقار علی زلفی کو لاھور آرٹس کونسل الحمراء کا مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیاجاۓ تاکہ فن اور فنکار کی پزیرائی ھوسکے –