میگازون 7 کروڑ کا نادہندہ ،پھر بھی کمائیاں،طاقتور پارلیمانی شخصیت کے سامنے DMAبے بس،قومی خزانے کو ملین ڈالرز نقصان
اسلام آباد ( ) وفاقی شہر اقتدار کی بڑی پارلیمان میں اعلی عہدے پر بیٹھے ممبر قومی اسمبلی کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے وفاقی سرکار ی ادارے نے اثر افراد کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، شہر اقتدار کی میٹر و پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ”ایم سی آئی”کی ڈائریکٹریٹ DMAکے ڈائریکٹر سید علی اصغر کی لاعلمی یا بے بسی کی بدولت ادارے کے ریونیو میں جمع ہونے والے تقریبا سات کروڑ رو پے کی بھاری رقم ،ایف نائن پارک میں میگا زون کے واجب الادا رقم متعلقہ ادارے کی جانب سے وصول نہ کرنا ڈائریکٹر ڈی ایم اے سمیت دیگر افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ میگا زون آکشن کی مدت معیاد بھی ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ادارے کی جانب سے رقم وصولی کا عمل صرف خواب کی حد تک محدود ہوکررہ گیا ہے جبکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دوران آکشن کی معیاد ختم ہو جانے پر ادارے نے رقم کیوں وصول نہ کی؟ اور اس میں کون کون سے افسران مستفید ہوئے افسوس کہ ابھی تک نہ اس حوالے سے کسی قسم کی تحقیقات بھی شروع نہ ہوسکیں اور نہ ہی کوئی عملی کام ہوا جس سے ادارے کے ریونیو سمیت ساخت کو شدید نقصان سے دوچار ہے لہذا شہریوں کی چیئر مین سی ڈی اے و کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد اور ایڈ منسٹریٹر اسلام آباد حمزہ شفقات سے درخواست ہے کہ اس پر سخت نوٹس لیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی ڈائریکٹریٹ ڈی ایم اے جو کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا ادارہ ریو نیو جمع کرنے کا اہم شعبہ سمجھا جاتا ہے لیکن افسوس کہ ڈی ایم اے کے افسران کی عدم تو جہ کی بدولت کروڑوں روپے کی رقم سے محروم ہوتا دیکھائی دے رہا ہے جس کی بدولت ادارے میں موجود فرض اشناس افسران شدید کرب میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ سال ادارے کی جانب سے کی جانے والی آکشن اپنی مدت مکمل کر چکی ہیں لیکن متعلقہ کمپنی جو ایف نائن پارک میں میگا زون میں ادارے کے ہی نام پر پیسے بٹور رہی ہے اور حکومتی اشیر باد حاصل ہونے پر اپنا قبضہ جما کر مزے لوٹ رہی ہے لیکن ادارے کے ریونیو میں ایک پیسا بھی جمع نہ ہونے پر چیف آفیسر کی کارگردگی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ جبکہ کمپنی گزشتہ کئی سالوں سے کروڑوں روپے ہضم کر چکی ہیں اور ان کمپنی ما لکان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے والے اداروں کے افسران کی جانب سے مکمل خاموشی ہے ۔
موقف لینے پر ڈی ایم اے ڈائریکٹر سے کال پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن موصوف نے کال تک رسیو نہ کی اگر میگازون یا کوئی ترجمان اپنا موقف دینا چاہیں تو اسے من و عن شائع کیا جائیگا