پاکستان ورکرزفیڈریشن کے رہنماؤں کی شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین کوریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد۔

اسلام آباد ( )پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،صدر چوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ما ما سلام بلوچ،پی ڈبلیو ایف ناردرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان،چیئرمین ملک عبدالرؤف، نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،ایجوکیشنل سیکرٹری اسد محمود و دیگر عہدیداران نے شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری سید شہزاد الحسن،صدر محمد بلال سیال اور انکی پوری ٹیم کو ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر یہ کامیابی مزدور کی جیت ہے،شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین کی قیادت نے ہمیشہ مزدوروں کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور انتظامیہ سے مذاکرات کے ذریعے مزدوروں کے لیے بے شمار مراعات او رسہولیات دلوائی ہیں جسکی بنیاد پر ورکرز نے قیادت پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے،انھوں نے کہا کہ شیزان انٹرنیشنل ورکر یونین پاکستان ورکرزفیڈریشن کا قیمتی اثاثہ ہے اور ہمیں اسکی قیادت پر فخر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس کامیابی کے بعد قیادت مزید جذبے،لگن،ایمانداری اور خلوص کے ساتھ مزدوروں کی خدمت کرے گی انشاء اللہ پاکستان ورکرزفیڈریشن کی قیادت مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اپنی ملحقہ یونین کو مکمل سپورٹ کرے گی۔