پاکستانی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ
پاکستانی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد: ( ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف آنا چاہتے ہیں آئیں، نہیں آنا چاہتے نہ آئیں، پاکستانی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ان پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا ان کے سر پر نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن 2، 2 لانگ مارچ کر رہی ہے، اپوزیشن ایک ہی مارچ کرے تاکہ ٹوکرا آپ پر رکھ دیا جائے، 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہونے جا رہی ہے، او آئی سی کے مہمان بھی پریڈ دیکھنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف نہیں جاتا، خزانے کو اتنا لوٹا گیا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی ماننا پڑیں، حکومت کا چوتھا سال ویسے ہی نکل جائے گا، پانچواں سال الیکشن کا ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے، آج بھی وزیراعظم کو آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا، 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی پر قابوپالیں گے، لوگ عمران خان سے چوروں کو جیل بھیجنے کی توقع کرتے ہیں، عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔