رضوان نے لڑکیوں کیساتھ تصاویر نہ لینے کی وجہ بتا دی

رضوان نے لڑکیوں کیساتھ تصاویر نہ لینے کی وجہ بتا دی

 

لاہور: ( ا ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔

انہوں نے کہا اگرچہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔