بھارت سواکروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا کر قتل عام کررہاہے،محمد غالب
برمنگھم ()تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ 2کروڑ کشمیریوں کو ان کابنیادی اورپیدائشی حق حق خوداردیت دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،ہندوستان نے عالمی برادری سے عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو یہ حق دے گاکہ وہ رائے شماری سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،ہندوستان اپنے عہد سے انحراف کرچکاہے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے ہندوستان کو مجبور کرے کہ وہ اپناعہد پورا کرے،ہندوستان عالمی معاہدوںاور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہاہے،سواکروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا کر قتل عام کررہاہے
ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کھل کراپنی رپورٹس میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیاہے،ہندوستان کو اصل چہرہ دنیا کو دیکھایاہے،اس کے باوجود بھی عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،یہ پوری انسانیت کے لیے کھلا چیلنج ہے کہ ا ن کے سامنے ایک ملک اپنے ہی عہد سے منحرف ہوکر انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہاہے،کشمیری اپنا بنیادی اور پیدائشی حق مانگ رہے ہیں،جس کا وعدہ ہندوستان کی قیادت نے ان سے کررکھاہ
انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کردار ادا کرے تو ہندوستان کشمیریوں کو یہ حق دے سکتاہے عالمی برادری کی خاموشی کی شہ پاکر ہندوستان مظالم ڈھارہاہے۔