سعودی اتحاد کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پربمباری ، 12 افراد ہلاک

ریاض: یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحاد کی بمباری سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں مختلف مقامات پربمباری کی سعودی اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صنعا میں فضائی کارروائی کے دوران  حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں سابق فوجی اہلکاربھی شامل ہے۔حوثی باغیوں نے عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔