ایسے کھیلتے رہے تو سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں: رمیز کی دھانی سے دلچسپ گفتگو
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نوجوان بولر شاہنواز دھانی کی سندھ میں الیکشن جیتنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں رمیز راجا نے شاہنواز دھانی کو اسٹیج پر بلانے کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔
دوران گفتگو شاہنواز دھانی کو رمیز راجا کے ساتھ لفافہ تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
رمیز راجا نے کہا کہ اگر آپ اسی طرح کھیلتے رہے تو میرا خیال ہے کہ آپ سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں کیوں کہ آپ اتنے مقبول ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ شاہنواز دھانی سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاؤں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے بڑی محنت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔
انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔