لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور پرہیز کی ہدایت کی ہے، جب کہ شہباز شریف نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔