بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے مسرور احمد کو کانووکیشن میں ایم فل میڈیا کی ڈگری ایوارڈ کر دی
اسلام آباد () بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے مسرور احمد کو اپنے سالانہ کانووکیشن میں ایم فل میڈیا کی ڈگری ایوارڈ کر دی۔ مسرور احمد نے اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی لاہور کے انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشن سٹڈیز سے ماس کمیونیکیشن میں ایم اے کیا تھا۔ مسرور احمد اس وقت وفاقی حکومت کے ادارے پاکستان بیت المال میں گریڈ اٹھارہ کے افسر ہیں۔ انھوں نے بحریہ یونیورسٹی کے میڈیا ڈیپارٹممٹ کے پروفیسر ڈاکٹر سید عبد السراج اور ڈاکٹر فرخ شہزاد کی زیر نگرانی اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "فریمنگ آف پلوامہ اٹیک ان انگلش پریس آف پاکستان” مکمل کیا جس کے کامیاب ڈیفنس پر انھیں ایم فل میڈیا سٹڈیز کی ڈگری کیلئے اہل قرار دیا گیا۔ مسرور احمد متعدد انگریزی اور اردو اخبارات میں کالم بھی لکھتے ہیں اور اب تک ان کے قومی اور عالمی اخبارات میں پانچ سو سے ذائد کالم شائع ہو چکے ہیں۔ وہ پاکستان بیت المال کے علاوہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ اور منسٹری آف پارلیمنٹیری افیئرز کے ماتحت ادارے وزیر اعظم شکایات سیل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اب وزیر اعظم کے فوکل پرسن نسیم الرحمن کے سٹاف افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ علمی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے انھیں میڈیا اسٹڈیز میں ایم فل ڈگری کے حصول پر مبارکباد پیش کی ہے۔