اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےایک بارپھرالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ خدشہ ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اورجام ہوسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے تحفظات پر شیری رحمان نے حکومت سے الیکشن کمیشن اوراپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے۔
واضح رہےکہ حکومت نے اسلام آباد میں ای وی ایم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔