ایف بی آر نے جائیداد کی نظرثانی شدہ قیمتوں پر اطلاق روک دیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیداد کی نظرثانی شدہ قیمتوں پر اطلاق 31 جنوری تک روک دیا۔

 رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن نے قیمتوں کی شرح میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی بینک کی شرائط میں ایک شرط پاکستان کو آمدنی میں 40 کروڑ ڈالرزکا اضافہ کرنا بھی ہے جس کے تحت رئیل اسٹیٹ قیمتوں کی شرح مارکیٹ قیمتوں کی شرح کے قریب لانا ہے۔