کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کر دیا جائے گا، سلمان تاثیر

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کر دیا جائے گا۔

لیگ کے لیے آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر دراز کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان تاثیر نے کہا کہ کورونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے۔

سلمان تاثیر نے کہا ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔ کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے، ہمارے پاکستانی کھلاڑی اسٹارز ہیں۔

انہوں نے کہا کورونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ  کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔