ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی تھی، اداکارہ حبا بخاری کا انکشاف
پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر خوش ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ حبا بخاری کا ویب شو میں دیا گیا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں ڈرامے سے نکالے جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوران ویب شو میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ حبا بخاری سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کو کسی پراجیکٹ کو سائن کرنے کے بعد اس کی شوٹنگ شروع ہونے پر افسوس ہوا کہ پراجیکٹ سائن ہی کیوں کیا؟
سوال کے جواب میں حبا نے کہا کہ بالکل ایسا ہو چکا ہے، ایک بار ایسا ہوا کہ میں پراجکٹ سائن کرنے کے بعد پچھتا رہی تھی لیکن پھر مجھے ڈرامے سے نکال دیا گیا جس پر میں کافی خوش ہوئی تاہم اداکارہ نے ڈرامے کا نام بتانے سے گریز کیا۔
اداکارہ کے مطابق جب میں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ مجھے نکال دیا گیا ہے انھوں نے خوشی سے مجھے گود میں اٹھالیا جس پر مجھے حیرانی بھی ہوئی۔
خیال رہے کہ اداکارہ چند روز قبل ہی اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔