اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج عوام سے فون پر براہ راست بات کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم ہاؤس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے پروگرام ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ کی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان آ ج سہ پہر عوام کی براہ راست فون کالز سنیں گے۔
وزیراعظم آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے عوام سے بات کریں گے اور عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے، وزیراعظم کی عوام سے گفتگو ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔