اداکارہ حنا الطاف کے والد کا انتقال ہوگیا
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے والد کا انتقال ہوگیا۔
حنا الطاف نے یہ افسوسناک خبر گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب سے مضبوط شخصیت جنہیں میں اپنی زندگی میں جانتی تھی میرے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ براہ مہربانی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔
اداکارہ نے اپنے والد کی کوئی تصویر تو شیئر نہیں کی۔ تاہم ان کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں نکاح کے موقع پر ان کے والد ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی کے ساتھ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران 2020 میں شادی کی تھی۔