جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

 اسلام آباد: جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، اور وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری سے متعلق سوال کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔