اسلام آباد: ای الیون کے علاقے میں عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کی جانب سے لڑکے لڑکی پر جنسی تشدد کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شریک ملزم عمر بلال کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا کہ ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
متاثرہ لڑکے لڑکی کے بیان سے منحرف ہونے کے بعد شریک ملزم نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کیس میں تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کے کل ملزمان کے وکلا کو ہدایت کر رکھی ہے۔