سعودی عرب پرحوثی باغیوں کا میزائل حملہ،2غیرملکی زخمی
سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2غیرملکی زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے احد ال مساریحا کے انڈسٹریل زون میں میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں 2 غیرملکی زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ورکشاپس اورکچھ گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔
عرب اتحاد نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 2 غیرملکی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔
امارتی وزارت دفاع کے مطابق حوثی باغیوں نے ابوظہبی کی جانب 2 میزائل فائرکئے تھے جنہیں راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔میزائل حملےمیں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں گرا۔