اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مساجد اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔
این سی او سی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کورونا صورتحال کا متواتر جائزہ لیا جا رہا ہے، ایسے میں مناسب صورتحال مدنظر رکھ کرعبادت گاہوں سے متعلق ایس او پیزپر نظر ثانی ہوگی۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ وزارت مذہبی امور مساجد میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے اور علمائے کرام مساجد میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں تعاون کریں۔
این سی او سی نے کہا ہےکہ وزارت مذہبی امور ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی کیلئے بھی علماء کی خدمات حاصل کرے۔