خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق، بچوں کو بچا لیا گیا

خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، خاتون ٹیچر جاں بحق، بچوں کو بچا لیا گیا

 

خانپور : خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے سے خاتون ٹیچر ڈوب کر جاں بحق ہو گئی، ریسکیو ٹیموں نے لاش نکال لی، بچوں کو بچا لیا گیا۔

 

کشتی میں راولپنڈی سے آئے سکول ٹرپ کے بچے اور ٹیچنگ سٹاف سمیت 35 افراد سوارتھے، ریسکیو 1122 خانپور کی امدادی ٹیم اور مقامی لانچ کے ڈائیورز نے تمام بچوں کوبحفاظت نکال لیا جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون ٹیچر کی لاش تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کردی گئی، جاں بحق خاتون کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔