سیہون انڈس ہائی وے روڈ پر مسافر وین الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 18 زخمی  

سیہون انڈس ہائی وے روڈ پر مسافر وین الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

 

کراچی: ( ) سیہون انڈس ہائی وے روڈ پر مسافر وین الٹ گئی۔ ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آراضی کے قریب تیز رفتار مسافر وین ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کیا، جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے۔