‘اقوام متحدہ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کرنیوالی بھارتی افواج کو دہشتگرد قرار دے’

‘اقوام متحدہ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کرنیوالی بھارتی افواج کو دہشتگرد قرار دے’

 

لاہور: ( ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہٹلر سے بڑا ظالم اور دہشت گرد ہے، وقت آچکا ہے اقوام متحدہ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کرنیوالی بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے۔

گورنر پبجاب چودھری سرور نے بھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نا مکمل ہے، بندوق گولی اور ٹینک سے بھی بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کی نسل کشی پر یو این او کی خاموشی بھی شرمناک ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک لمحہ کے لیے بھی خود کو کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتا، 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، کشمیری جس جرات کے ساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ قابل تحسین ہے۔