ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا: وفاقی وزیرخزانہ
اسلام آباد: ( ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو کورونا کے سبب بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا رہا، دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہونے کے باعث ان کا انحصار پاکستان پر ہے، امریکا کے ہمسایہ ملک سے چلے جانے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے۔ کورونا کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی، دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ عالمی وبا سے حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے، کورونا کے باوجود صنعتی پہیے کو رکنے نہیں دیا گیا، زراعت میں سرمایہ کاری کی۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے معیشت کو استحکام ملا۔ برآمدات کو بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے جن کے سبب برآمدات 25 سے 29 فیصدبڑھی ہیں ۔
شوکت ترین نے کہا کہ دنیا نےوزیراعظم عمران خان کی کوروناسےمتعلق پالیسی کوسراہا، وزیراعظم نےفیصلہ کیامکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔ اب برطانوی وزیراعظم کا بھی کہنا ہے ملک بند نہیں کریں گے۔