برطانیہ: وزیراعظم ہاؤس میں لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیوں کے انعقاد کی تفتیش شروع  

برطانیہ: وزیراعظم ہاؤس میں لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیوں کے انعقاد کی تفتیش شروع

 

لندن: (  ) لندن پولیس نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی خلاف ضابطہ پارٹیوں کی تفتیش شروع کر دی۔

لندن پولیس کی ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران گزشتہ دو سالوں کے اندر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ اور وائٹ ہال میں منعقد ہونے والی پارٹیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو گئی تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے پولیس کی جانب سے تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی غیر جانبدار تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔