کراچی نیشنل سٹیڈیم میں آتشزدگی، کمنٹری باکس کا ساونڈ سسٹم جل گیا
کراچی نیشنل سٹیڈیم میں آتشزدگی، کمنٹری باکس کا ساونڈ سسٹم جل گیا
کراچی: ( ) کراچی نیشنل سٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی، کمنٹری باکس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ساونڈ سسٹم مکمل طور پر جل گیا۔
مذکورہ سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے میچز منعقد ہونے ہیں، قومی ایونٹ کا کل سے آغاز ہونے جا رہا ہے جو کراچی میں 7 فروری تک جاری رہے گا، دیگر میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی سٹیڈیم میں آگ لگنے سے حفاظتی انتظامات سے متعلق خدشات سر اٹھانے لگے۔
دوسری جانب سٹیڈیم کے قریبی علاقے میں کھلے گٹر پہلے ہی شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ حسن سکوائر سے سرسلیمان شاہ روڈ پر سٹیڈیم کے داخلی راستوں کے سامنے ایک درجن سے زائد گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں جو پی ایس ایل جیسے مقبول عام ایونٹ کے انعقاد کے باوجود بلدیاتی اداروں کے حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔