جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا کہ وہ PTI سے باہر ہیں: سعید اکبر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سعید اکبر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا کہ وہ پی ٹی آئی سے باہر ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جہانگیر ترین بھی تحریک انصاف میں ہیں اور ہم بھی، کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں آ سکتی۔
رہنما پی ٹی آئی سعید اکبر کا یہ بھی کہنا ہےکہ مجھے نہیں لگتا کہ مسلم لیگ نون ان ہاؤس تبدیلی چاہتی ہے۔