کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ، زخمی اہلکار کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر ٹریفک پولیس اہلکار نے کار سوار کو روکنے کی کوشش کی تو کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔
زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔