پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 52 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے
ملک میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 52 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ویکسین کے اہل افردا کی تعداد 15 کروڑ 36 لاکھ ہے، جن میں سے 8 کروڑ 30 لاکھ افراد کی مکمل جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ افراد کی جزوی ویکسینیشن ہو چکی۔
پنجاب میں ویکسین کے اہل افراد کی تعداد 8 کروڑ 11 لاکھ ہے، وہاں 59 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی۔