ایچ بی ایل PSL کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغاز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، سیکیورٹی پلان مرتب کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کیلئے پانچ ہزار 650 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، ایس ایس یو کے1200 کمانڈوز بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

ٹریفک پولیس کے 1500 اہلکار تعینات ہوں گے، میجز میں فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، میچ کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ کا ایک ٹریک بند رہے گا۔

گراونڈ جانے والے شائقین کو شٹل سروس کےذریعے پارکنگ سے اسٹیڈیم لایا جائے گا، اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ پارکنگ پوائنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ وی آئی پی پارکلنگ کیلئے مختص ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔