حریم شاہ کی انگلینڈ کی سردی میں ’ہوٹ واٹر سوئمنگ‘

متنازع اداکارہ و ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی انگلینڈ میں ہوٹ واٹر سوئمنگ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ہلنگڈن اسپورٹس اینڈ لیزر کمپلیکس کی ایک ویڈیو شیئر  کی۔

 

 

انہوں نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو سلام کیا اور کہا کہ یو کے کی سردیوں میں ہوٹ سوئمنگ کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔

حریم شاہ نے یہ ویڈیو 12 گھنٹے پہلے شیئر کی تھی اور اب تک اسے دیکھنے والوں کی تعداد 7  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اپنی متنازع ویڈیوز و بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔