پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان
ملک میں اگلے ماہ کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا