ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی
کراچی: ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور زلمی فائنل کھیلے گی۔
ڈیرن سیمی نے فی الحال مصروفیات کے سبب پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کو جوائن نہیں کیا، کرکٹر شعیب ملک نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پرلکھا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، ابھی لیگ کا آغاز ہوا ہے، پرفارمنس میں جلد بہتری آجائےگی۔
اس ایک ٹوئٹ پر ڈیرن سمی نے پہلی بار پی ایس ایل سیون کے حوالے سے اپنے پیغام میں شعیب ملک کا حوصلہ بڑھاتے ہوئےلکھا ہے کہ پریشان بالکل نہں ہونا، پشاور زلمی فائنل میں ہوگی۔