اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی وزارت داخلہ میں اپنےدفتر پہنچے اور عہدے کا چارج سنبھالا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا تھا اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا امید ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے شہزاد اکبر کے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ شہزاد اکبر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وکالت کے کیرئیر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبر ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے اور ہم ان کے اس نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔