کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا کی سماعت مکمل

 اسلام آباد: کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل ہوگئی۔ 

کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی، عوامی سماعت چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق 2 روپے 59 پیسے کمی بنتی ہے، اس سے قبل نومبر کےایف سی اے کی مد میں 76 پیسے کمی کی گئی تھی ، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھی۔

نیپرا نے کہا ہے کہ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 83 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق بھی صرف 1 مہینے کے لئے ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔