شعیب ملک 40 سال کے ہوگئے
کراچی: ممتاز اور سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک 40 برس کے ہوگئے۔
پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے منگل کو مقامی ہوٹل میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر انہوں نے سالگرہ کے اہتمام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرنچائز کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا،
یکم فروری 1982کو پیدا ہونے والے شعیب ملک 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے انٹرنیشنل اور 124 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں،بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک رائٹ ہینڈ بیٹسمین ہونے کے ساتھ رائٹ آرم آف بولر بھی ہیں۔