فلاور ملتان سلطانز کو چھوڑ کر بھارت چلے گئے
کراچی: اینڈی فلاور ملتان سلطانز کی ٹیم کو چھوڑ کر بھارت چلے گئے وہ نئی فرنچائزلکھنؤ سپر جائنٹس کے کوچ کی حیثیت سے آئی پی ایل ڈرافٹ میں حصہ لیں گے۔
پاکستانی فرنچائز کے مطابق کوچ ورچوئل طور پر دستیاب ہوں گے،13 فروری کو ڈرافٹ کے بعد لاہور آ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم ان دنوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، تاحال وہ اپنے چاروں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر نمبرون بن چکی