لتا اورنورجہاں کی سرحدپریادگارملاقات کے چرچے

 ممبئی: لتا منگیشکراورنورجہاں کی سرحد پرہوئی یادگارملاقات میں نورجہاں نے لتا کوبریانی اورمٹھائی پیش کی۔

بلبل ہند کہلانے والی لتا منگیشکر1952 میں بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرگئیں توان کا دل نورجہاں سے ملاقات کوچاہنے لگا جو2 گھنٹے کے فاصلے پرلاہورمیں رہتی تھیں۔ لتا نے نورجہاں کوفون کیا اورایک گھنٹے تک فون پربات کرنے کے بعد دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔