واٹس ایپ کے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں نئی سہولت
سان فرانسسكو: پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ نے اپنے صارفین کے لیے میسج کے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں زبردست سہولت فراہم کردی۔
واٹس ایپ میں غلطی سے کوئی میسج کردیا جائے تو اسی ڈیلیٹ کرنے کے لیے مذکورہ فیچر موجود ہے لیکن صارفین کو اپنا پیغام ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے بصورت دیگر سب کے لیے ڈیلیٹ کا آپشن نہیں آتا تاہم اب صارفین کو اہم ریلیف ملا ہے۔