08 فروری 2022: گلگت بلتستان سکاؤٹس کے زاہد عباس نے پی اے ایف اسکی ریزورٹ، نلتر میں منعقدہ 29ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کے پہلے دن سلالم کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا- چاندی کا تمغہ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے میر نواز کے حصے میں آیا جبکہ کانسی کا تمغہ پاک آرمی کے عبدالجان نے حاصل کیا ۔ 29ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ میں پاک فضائیہ، پاک آرمی، گلگت بلتستان سکاؤٹس، گلگت بلتستان ونٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن، چترال، خیبر پختون خواہ، پنجاب، اسلام آباد، ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہندوکش سنوسپورٹس کلب اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں نے بھرپور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔