جن قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے افضل بابر

اسلام آباد( ) وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسلز میں معیاری تعلیمی اہداف کے حصول کا نجی تعلیمی اداروں نے مقامی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر آغاز کردیا

جن قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی صدر نے نجی سکول کے گرلز کیمپس کی افتتاحی تقریب اور تعلیمی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا اقوام عالم کے ساتھ کیے گئے تعلیمی معاہدوں کی ضرورت ہے کہ ہم نسل نو کی تعلیمی ترقی کا خیال رکھیں ۔ بھارہ کہو، ترلائی، ترنول اور روات جیسے ٹاؤن ایک منی اسلام آباد بن چکا ہیں یہاں انسانی سرمائے کو پالش کرکے سماجی اور اخلاقی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد کے قومی اسمبلی میں تینوں حلقوں میں اس طرح کے سیمینارز کرکے نالج ماڈل سٹی کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔اسلام آباد بورڈ آف ایجوکیشن کے چیئرمین چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہہ علاقوں کی تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے نجی تعلیمی ادارے اور انکی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔ پی ایس این کے جنرل سیکرٹری مقبول حسین ڈار نے کہا کہ ہم بچیوں کی تعلیم عام کرنے کے لئے ہر قدم اُٹھائیں گے۔پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیراہتمام لڑکیوں کی معیاری تعلیم کب اور کیسے ممکن ہے کے عنوان سے نیٹ ورک کے مرکزی و زونل عہدیداران، انجمن تاجران کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی اظہارِ خیال کیا۔